مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے خبر دی ہے کہ سوڈان میں جنرل البرہان کہ قیادت میں مسلح افواج اور جنرل حمیدتی کی قیادت میں پیرا ملٹری فورسز کے درمیان مختلف علاقوں میں جنگ جاری ہے۔ فریقین آزادانہ طور پر چھوٹے اور بڑے ہتھیار استعمال کررہے ہیں۔ مقامی ذرائع کے مطابق خرطوم میں جنگی طیارے فضاؤں میں چکر لگارہے ہیں۔
عینی شاہدین کے مطابق دارالحکومت کے شمال اور جنوب میں دونوں متحارب گروہ ایک دوسرے پر حملے کررہے ہیں۔ مختلف علاقوں میں دھماکوں کی آوازیں سنائی دے رہی ہیں اور جنگی طیاروں کے حملے کے بعد دھوئیں کے بادل اٹھ رہے ہیں۔
مسلح افواج کے طیاروں نے خرطوم میں پیرا ملٹری فورسز کے ٹھکانوں کو بمباری کا نشانہ بنایا ہے۔
دراین اثناء خرطوم کے جنوب سے اطلاع ملی ہے کہ سوڈانی فضائیہ کے حملوں میں چار گھر منہدم ہونے کی وجہ سے چار عام شہری ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔
امدادی تنظیموں نے سوڈان میں خانہ جنگی کی وجہ سے غذائی قحط، پانی اور توانائی کے بحران اور ہسپتالوں میں۔ دوائیوں کی قلت کی خبر دی ہے۔
خانہ جنگی کی وجہ سے اب تک سینکڑوں شہری ہلاک اور ہزاروں زخمی اور گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔
آپ کا تبصرہ